مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ کی جانب سے مقبوضہ فلسطین کی شمالی سرحدوں پر صہیونی فوج پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گولان کی بلندیوں پر واقع صہیونی فوجی چوکیوں پر حزب اللہ نے ڈرون حملہ کیا ہے جس میں کئی صہیونی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔
صہیونی فوج نے حملے کے بارے میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
صہیونی فوج نے زخمیوں کی تعداد اور نقصانات کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ نے گولان کی بلندیوں پر تعیینات اسرائیلی فوجیوں پر دو خودکش ڈرون حملے کئے۔
اس سے پہلے حزب اللہ نے گولان کی پہاڑیوں اور مقبوضہ قصبوں پر میزائل اور ڈرون حملے کرنے کا دعوی کیا تھا۔