مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ شام میں واقع امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔
چینل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ شام کے مشرقی علاقے خراب الجیر میں واقع امریکی فوجی اڈے پر نامعلوم افراد نے میزائل حملہ کیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق میزائل حملے کے بعد فوجی اڈے کے اندر اور آس پاس کے احاطے میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
امریکی فوج نے واقعے کے بارے میں تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
یاد رہے کہ طوفان الاقصی کے بعد مقاومتی تنظیموں نے شام، عراق، فلسطین اور دیگر علاقوں میں امریکی اور صہیونی تنصیبات میں حملوں کو تیز کردیا ہے۔