مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران نے ملکی سطح پر تیار کردہ سیٹلائٹ چمران 1 کو کامیابی کے ساتھ مدار میں روانہ کردیا ہے۔
60کلوگرام وزنی سیٹلائٹ چمران 1 اس وقت زمین سے 550 کلومیٹر کی دوری پر موجود ہے۔ سیٹلائٹ کا بنیادی مشن ہارڈویئر اور سافٹ ویئر سسٹمز کی جانچ کرنا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب کے ایرو اسپیس ماہرین کی طرف سے سیٹلائٹ کو ڈیزائن اور بنایا گیاہے۔
ایرانی فضائی ادارے کے مطابق چمران 1 سیٹلائٹ نے ابتدائی ڈیٹا بھیجنا شروع کیا ہے