حضرت امام مہدی علیہ السلام کی امامت کے آغاز کی مناسبت سے مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے مزار کے صحن پیامبر اعظم میں دنیا کی سب سے بڑی قرآنی محفل منعقد ہوئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے مزار میں دنیا کی سب سے بڑی قرآنی محفل منعقد ہوئی۔ حضرت امام زمان علیہ السلام کی امامت کے آغاز کی مناسبت سے ہونے والی اس قرآنی محفل میں فلسطینی مہمان شرکاء کی توجہ کا مرکز تھے۔

مہر نیوز کے نامہ نگار کے مطابق نماز مغربین کے بعد زیارت امین اللہ کی قرائت کے ساتھ پروگرام شروع ہوا۔

ایران، عراق اور شام کے ٹی وی اینکرز نے میزبانی کے فرائض انجام دیے۔

پروگرام کے دوران شرکاء نے "لبیک یا فلسطین" اور "مردہ باد اسرائیل" کے نعروں سے فلسطینی مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور غزہ کے عوام کی مقاومت کو خراج تحسین پیش کیا۔

پروگرام کے دوران بین الاقوامی قارئین قرآن حامد شاکر نژاد، احمد ابوالقاسمی، حجت الاسلام قاسمیان، رضوان درویش اور حسنین حلو بخشی نے تلاوت قرآن سے شرکاء کے دلوں کو منور کیا۔

رضوان درویش نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر صلوات اور درود پڑھ کر محفل کو نورانی بنایا۔

حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر کے صحن پیامبر اعظم میں محفل قرآنی کے روح پرور مناظر

قرآنی محفل میں فلسطینی مہمانوں کی آمد کا منظر

استاد رضوان درویش محفل قرآنی کے دوران نعت رسول پڑھ رہے ہیں۔

حضرت امام مہدی علیہ السلام کی امامت کے آغاز کی مناسبت سے محفل قرآنی کے دوران آتش بازی کا مظاہرہ

محفل قرآنی کے دوران حضرت امام رضا علیہ السلام سے مخصوص صلوات کی تلاوت

محفل قرآنی کے موقع پر زائرین حضرت امام رضا علیہ السلام کا جوش و خروش