مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیرداخلہ ڈاکٹر اسکندر مومنی نے سعودی عرب کے وزیرداخلہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز کی طرف سے مبارک باد پر مبنی پیغام کے جواب میں ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
مومنی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان باہمی تعاون اور تعمیری بنیادوں پر مبنی تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہئے۔
اس سے پہلے سعودی عرب کے وزیرداخلہ نے ڈاکٹر مومنی کو ایرانی وزیرداخلہ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی تھی کہ ایران پہلے سے زیادہ ترقی اور پیشرفت کرے گا۔