ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یوکرائن کے خلاف روس کو ہتھیار فراہم کرنے کے الزامات کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ ایران نے کئی بار اپنا موقف دہرایا ہے کہ یوکرائن تنازع کو سیاسی اور سفارتی طریقوں سے حل کرنا چاہئے۔

انہوں نے یوکرائن بحران کے حل کے حوالے سے کہا کہ ایران نے ہمیشہ بحران کے سیاسی حل اور باہمی مذاکرات کی حمایت کی ہے۔ اس بحران کا ایران کبھی حصہ نہیں رہا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یوکرین کے بحران کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کا اصولی نقطہ نظر بدستور برقرار ہے، کہا کہ روس کو بیلسٹک میزائل بھیجنے کے الزامات سیاسی اور سراسر بے بنیاد ہیں۔

کنعانی نے کہا کہ ایران اور روس کے درمیان فوجی اور دفاعی یوکرائن جنگ سے پہلے سے برقرار ہے اور دو طرفہ معاہدوں کے تحت یہ طریقہ کار باقی رہے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے بین الاقوامی اصولوں کے مطابق ہیں اور ان کا یوکرائن جنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔