مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فرانس کی اے ایف پی نے مغربی کنارے میں اپنے نامہ نگاروں کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج مغربی کنارے میں 10 دن کے وسیع چھاپوں میں کم از کم 36 فلسطینیوں کی شہادت کے بعد جنین شہر اور کیمپ سے اپنے فوجیوں کو واپس بلا رہی ہے۔
اے ایف پی کے مطابق بلڈوزر اور بکتر بند گاڑیوں کی مدد سے قابض فوج کے تباہ کن حملے کے بعد جنین کیمپ چھوڑنے والے فلسطینی واپس لوٹ رہے ہیں۔
28 اگست کو صہیونی فوج نے مغربی کنارے کے شمال میں جنین شہر پر حملہ کیا۔
فرانسیسی میڈیا کا دعویٰ ایسے وقت میں سامنا آیا ہے کہ قابض صیہونی فوج نے اپنے ایک بیان میں فوجوں کے انخلا کی "تصدیق کے بغیر" دعویٰ کیا ہے کہ وہ "جنین کے علاقے میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے"!
جنین پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے دوران کیمپ کے کئی مکانات کو تباہ کیا گیا۔
اے ایف پی کے نامہ نگاروں نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی بکتر بند گاڑیوں کے انخلاء کے بعد شہری چھوڑے گئے ملبے کی صفائی کر رہے ہیں تاکہ علاقے کو وقتی طور پر رہائش کے قابل بنایا جاسکے۔