مختلف ممالک کے اعلی حکام اور سفارت کاروں نے سابق ایرانی وزیر خارجہ شہید عبداللہیان کو خراج عقیدت پیش کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، دامغان یونیورسٹی میں وطن سے دور جہاد کرنے والے مجاہدین کے موضوع پر کانفرنس ہوئی جس میں ایران کے سابق وزیر خارجہ شہید عبداللہیان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

کانفرنس میں 26 ممالک سے تعلق رکھنے والے مہمانوں نے شرکت کی۔ 

کانفرنس میں غیر ملکی مہمانوں نے شہید وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کو بیرون ملک مقاومت کے لئے کامیاب سفارت کاری پر خراج عقیدت پیش کیا۔

کانفرنس کے دوران یمنی سفیر نے کہا کہ شہید عبداللہیان نے وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے ہی صہیونی حکومت کے خلاف بھرپور مزاحمت کی تھی۔

عراقی سفیر نصیر عبدالمحسن عبداللہ نے اس موقع پر شہید عبداللہیان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید عبداللہیان سفارت کاری کے میدان میں لوگوں کے لئے ایک رول ماڈل ثابت ہوئے۔

اس موقع پر بوسنیا کے سابق وزیرخارجہ بسیرا ترکوویچ نے ویڈیو خطاب میں کہا کہ شہید عبداللہیان نے کامیاب سفارتی کوششوں کے ذریعے ایرانی قوم کی سلامتی کو یقینی بنایا۔