مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ نورنبرگ عدالت کو آٹھ عشرے گزرنے کے بعد تاریخ دوسرے ہٹلر کو مشاہدہ کررہی ہے۔
ایکس پر ایک بیان میں کنعانی نے کہا ہے کہ جنایتکار نتن یاہو عالمی ممالک کی بے حسی کے سایے میں فلسطینی بے گناہ عوام کی نسل کشی اور قتل عام میں مصروف ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر انسانی حقوق کے دعویدار انسانیت کو کچھ اہمیت دیتے ہیں تو آج میدان عمل میں اترنے کا وقت ہے اور کل تک بہت دیر ہوگی۔ عالمی برادری آج شدت سے صہیونی جنایتکاروں کے خلاف عدالتی کاروائی کا انتظار کررہی ہے۔