غرب اردن کے شہر الخلیل میں فلسطینی جوان نے فائرنگ کرکے تین صہیونیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ غرب اردن کے شہر الخلیل میں فلسطینی جوان نے فائرنگ کرکے تین صہیونیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

صہیونی فوج کے ریڈیو نے کہا ہے کہ فلسطینی مجاہد نے الخلیل میں صہیونی فوج کے چیک پوسٹ کے نزدیک صہیونیوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں موقع پر موجود تین صہیونی ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق فلسطینی جوان نے سڑک کے کنارے کھڑی خالی گاڑی میں چھپ کر فائرنگ کی۔