مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کے مختلف علاقوں پر صہیونی حکومت کی جارحیت جاری ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق غزہ کے مرکزی علاقے میں واقع معمدانی ہسپتال پر صہیونی فضائیہ کے طیاروں نے بمباری کی ہے۔
صہیونی حملے کے نتیجے میں ہسپتال کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ سال معمدانی ہسپتال پر ایک ٹن بم پھینکا تھا جس کے نتیجے میں سینکڑوں فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔
دوسری جانب فلسطینی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ آج غزہ کے مختلف علاقوں پر حملہ کرکے 61 شہریوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔