مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے لکھا کہ مجرم صیہونی حکومت کی کابینہ مسجد الاقصی کے حوالے سے اپنے مذموم منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کررہی ہے۔ وہ بے شرمی کے ساتھ مسجد اقصیٰ میں عبادت گاہ بنانے کے ناپاک ارادے کو ظاہر کر چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس قسم کے بیانات اور منصوبوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ کے مقدس مقام پر کسی بھی طرح کی تجاوزات اور امت اسلامیہ کی ریڈ لائنز کو عبور کرنے کی صیہونیوں کی نئی مہم جوئی کے خلاف خبردار کرتا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ انسانی ضمیر کی بیداری اور صہیونیوں کے جرائم سے عالمی نفرت کے باعث آج پوری دنیا کے مسلمان اور آزادی کے متلاشی فلسطین اور الاقصیٰ کی حمایت کے لئے آواز بلند کرتے ہوئے صہیونی مجرموں کے خلاف مقدمہ چلانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔