مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے سربراہ محمد باقر قالیباف نے فلسطینی جہادی کمانڈر یحیی السنوار کو حماس کے نئے سربراہ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ بیت المقدس کو صہیونیوں کے قبضے سے آزاد کرنا امت مسلمہ کی سب سے بڑی آرزو اور خواہش ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقاومتی رہنماوں کی شہادت سے فلسطینیوں کی مقاومت کمزور نہیں پڑے گی بلکہ شہیدوں کے خون کی برکت سے فسلطینی جوان غاصب صہیونیوں کے خلاف زیادہ عزم کے ساتھ جہاد کریں گے۔
یاد رہے کہ تہران میں صہیونی حکومت کے حملے میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد حماس نے یحیی السنوار کو نئے سربراہ کے طور پر انتخاب کیا ہے۔