مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ آج سہ پہر اہم خطاب کریں گے۔
تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور دو دن پہلے صہیونی حکومت کے بیروت میں حملے کے نتیجے میں تنظیم کے اعلی کمانڈر کی شہادت کے بعد ان کا خطاب اہمیت اختیار کرگیا ہے۔
بیروت کے مضافتی علاقے ضاحیہ میں صہیونی حملے میں حزب اللہ کے اعلی کمانڈر سید فواد شکر المعروف سید محسن شہید ہوگئے تھے۔
شہید فواد شکر کی تشییع جنازہ آج سہ پہر بیروت میں ادا کی جائے گی۔