پاکستانی ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نو منتخب ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے طبیعت ناساز ہونے کے بعد دورہ ایران ملتوی کردیا۔ انہیں نو منتخب ایرانی صدر مسعود پیز شکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران جانا تھا۔ تاہم حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ مسعود پیز شکیان آج حلف اٹھائیں گے۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے ایرانی صدر کی جگہ مسعود پزشکیان نئے صدر منتخب ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی طبیعت گزشتہ روز اچانک ناساز ہو گئی جس کی وجہ سے انہوں نے اپنی تمام مصروفیات منسوخ کر دی، ڈاکٹرز نے وزیر اعظم کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

ادھر ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے ایران کے منتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کا دورہ ایران دونوں ممالک کی قیادت کی سطح پر روابط اور دوطرفہ تعاون کو مضبوط