سیستان و بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی کے دوران دہشت گرد تنظیم جیش الظلم کے چار ارکان گرفتار ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سیستان و بلوچستان میں سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کاروائی کرکے دہشت گرد تنظیم کے شرپسند عناصر کو گرفتار کیا ہے۔

زاہدان سے باخبر ذرائع نے کہا ہے کہ خاش شہر کے قصبے قادر آباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے دہشت گرد عناصر کی موجودگی کی خبریں ملنے کے بعد کاروائی کی جس کے نتیجے میں کالعدم دہشت گرد تنظیم جیش الظلم کے چار اہلکار گرفتار ہوگئے۔

گرفتار ہونے والے دہشت گردوں سے امریکی ساختہ اسلحہ، وائرلیس سیٹ اور دھماکہ خیز مواد برامد ہوئے ہیں۔