سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے خلیج فارس میں تیل سمگلنگ کرنے والے آئل ٹینکر کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خلیج فارس میں تیل کی سمگلنگ میں ملوث آئل ٹینکر کو قبضے میں لیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق آئل ٹینکر "پرل جی" کا مالک عراقی ہے جو دبئی میں رہتا ہے۔ جہاز ٹوگو کے پرچم کے ساتھ خلیج فارس میں حرکت کررہا تھا۔

سپاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خلیج فارس کے شمال میں واقع آرش فیلڈ کے نزدیک بحری اہلکاروں نے سمگلنگ میں ملوث آئل ٹینکر کا سراغ لگایا اور عدالت حکم کے تحت اپنے قبضے میں لے لیا۔

ابتدائی اندازوں کے مطابق تیل میں کم از کم 7 سات ہزار لیٹر تیل تھا۔ جہاز کو عملے کے ہمراہ امام خمینی بندرگاہ پر منتقل کیا گیا ہے۔ عملے کے افراد کا تعلق بھارت سے بتایا جاتا ہے۔