مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے میں فٹبال اسٹیڈیم میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے گیارہ افراد کی ہلاکت کے بعد صہیونی حکومت نے اپنی غلطی پر پردہ ڈالنے کے لئے مقاومتی تنظیم پر الزام لگانا شروع کیا ہے۔
دوسری جانب صہیونی فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ آئرن ڈوم سے فائر ہونے والے میزائل سٹیڈیم میں گرنے کے امکانات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
واقعے کے حوالے عبرانی میڈیا نے پہلے ہی انکشاف کیا تھا کہ لبنانی مقاومت کی جانب سے کوئی حملہ نہیں ہوا بلکہ صہیونی فوج کے دفاعی نظام آئرن ڈوم کی غلطی کی وجہ سے واقعہ پیش آیا ہے۔
حزب اللہ نے ایک بیان میں واقعے میں ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے کوئی غلطی کی صورت میں شدید ردعمل دکھائیں گے۔