مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلام نے کہا ہے کہ خلیج فارس کے پانیوں میں تیل سمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے ایک آئل ٹینکر کو قبضے میں لیا گیا ہے۔
ٹوگو کے پرچم کے ساتھ 15 لاکھ لیٹر تیل سمگل کرنے والے آئل ٹینکر پر 12 افراد سوار تھے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے واقعے کے بارے میں ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام کو اطلاع دی جاتی ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جوانوں نے ٹھوس معلومات اور اطلاعات کی بنیاد پر خلیج فارس میں چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے betl guse نامی ایک آئل ٹینکر کو قبضے میں لیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آئل ٹینکر میں 15 لاکھ لیٹر تیل سمگل کیا جارہا تھا اور افریقی ملک ٹوگو کا پرچم نصب تھا۔
آئل ٹینکر پر 12 افراد سوار تھے جس میں بھارت اور سری لنکا کے شہری شامل ہیں۔ آئل ٹینکر کو بوشہر کی بندرگاہ پر حفاظت کے ساتھ نگرانی میں رکھا گیا ہے۔