ایرانی پارلیمنٹ کے نمائندوں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اراکین نے حسینیہ امام خمینی میں رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر پارلیمنٹ کے ترجمان حجت الاسلام سلیمی نے کہا کہ پارلیمانی اراکین ہمیشہ سے رہبر معظم سے ملاقات کے متمنی تھے۔

انہوں نے کہا کہ شہید صدر رئیسی کو پیش آنے والے حادثے اور بعد کے واقعات کی وجہ سے اراکین پارلیمنٹ کی رہبر معظم سے ملاقات میں کچھ دیر ہوگئی۔

اس موقع پر ایرانی نومنتخب صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان بھی موجود ہیں۔