مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے ایک بیان میں صہیونی تنصیبات پر راکٹ حملوں کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقوں میں واقع دفاعی اور حساس تنصیبات پر درجنوں کیتوشا راکٹ داغے گئے ہیں۔
تنظیم نے کہا ہے کہ یہ حملے گذشتہ روز صہیونی فوج کی جانب سے لبنانی سرحدی قصبوں میں سویلین پر حملے کے جواب میں کئے گئے ہیں۔
دوسری جانب صہیونی میڈیا نے کہا ہے کہ حزب اللہ نے الجلیل اور گولان کی پہاڑیوں پر 45 راکٹ فائر کئے ہیں۔