مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا ہے کہ صہیونی پارلیمنٹ کنیسٹ میں خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے خلاف قرارداد کی منظوری سے صہیونی حکومت نے نسل پرستی کا ثبوت دیا ہے۔
ایکس پر ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت صرف فلسطین ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی صلح اور امن کے لئے بڑا خطرہ ہے۔
کنعانی نے تاکید کی کہ اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی اداروں اور حکومتوں کی شرمناک خاموشی کی وجہ سے صہیونی حکومت غزہ میں انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی پامالی میں مصروف ہے۔ جب تک فلسطینیوں کو ان کے جائز حقوق نہ ملیں غاصب صہیونیوں کے خلاف ان کا مبارزہ اس وقت تک جاری رہے گا۔