مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں صہیونی علاقوں پر شدید میزائل حملے کئے ہیں۔
عبرانی میڈیا نے حزب اللہ کے حملوں میں اضافہ ہونے کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ لبنانی مقاومتی تنظیم کے میزائل حملے بڑھنے کے بعد سرحدی علاقوں میں صہیونی آبادکاروں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
صہیونی فوج کے ریڈیو نے کہا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران حزب اللہ نے 80 سے زائد میزائل فائر کئے ہیں جو شمالی فلسطین کے مختلف قصبوں میں لگے ہیں۔
صہیونی ذرائع کے مطابق میزائل کی بڑی تعداد نھاریا اور میرون میں گرے ہیں۔ حملوں کے بعد سرحدی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے ہیں۔
حزب اللہ کے حملوں کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔