مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی قائم مقام صدر محمد مخبر نے اقتصادی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر کشیدہ ماحول کے باوجود ایران کی معیشت ترقی کررہے ہیں۔ عالمی بینک کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں اس کا اعتراف کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی بینک کی رپورٹ دلیل ہے کہ حکومت کے تین سالہ دور میں مہنگائی اور غربت پر کنٹرول کرنے کے علاوہ برامدات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ سالوں کے دوران ایرانی معیشت نے 5 فیصد سالانہ سے زائد شرح سے ترقی کی ہے۔ جبکہ غربت میں کمی کی شرح 8 فیصد سے زیادہ رہی۔ اگرچہ گذشتہ سالوں کے دوران خشک سالی کی وجہ سے زراعت کا شعبہ پیچھے رہا تاہم صنعتی شعبے کی ترقی حوصلہ افزا رہی۔
محمد مخبر نے کہا کہ ایران میں دیہی علاقوں میں غربت میں 7٫4 فیصد کمی آئی اور 6 ملین سے زائد لوگ غربت سے نکل گئے۔ اقتصادی ترقی اور سبسڈی وغیرہ کی وجہ سے لوگوں کی قوت خرید بڑھ گئی۔
انہوں نے کہا کہ آج اللہ کے فضل سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے پابندیاں عملی طور پر ناکام ثابت ہوئی ہیں۔
مخبر نے کہا کہ شہید رئیسی نے ہوشیاری اور معقول خارجہ پالیسی اختیار کرتے ہوئے ایک طرف مائل ہونے کی پالیسی پر غلبہ پایا۔ آج امریکہ تاریخ میں سب سے زیادہ کمزور پوزیشن پر کھڑا ہے۔ عالمی معمالات میں اس کی بات حرف آخر نہیں ہوتی ہے۔