مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، رہبر معظم کے مشیر اعلی میجر جنرل صفوی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوری ایران کی خارجہ پالیسی میں ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔
فارغ تحصیل غیر ایرانی طلباء کے اعزاز میں ہونے والی تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ ایران کی خارجہ پالیسی میں ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات اور روابط کو اہمیت دی جاتی ہے اسی لئے مسلح افواج کے ادارے بیرون ممالک سے طلباء اور اساتذہ کے وفود کا تبادلہ کرنے میں دلچسپی لیتے ہیں۔
انہوں نے ایران میں تعلیم حاصل کرنے والے غیر ملکی طلباء کی کثیر تعداد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے 40 سے زائد یونیورسٹیاں فعالیت کررہی ہیں۔