قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چئیرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پر پنجاب کے ضلع بھکر میں محرم الحرام کے دوران داخل ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ علامہ سید ساجد علی نقوی اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چئیرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پر پنجاب کے ضلع بھکر میں محرم الحرام کے دوران داخل ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق علامہ راجہ ناصر عباس، علامہ ساجد علی نقوی، تحریک لبیک کے سربراہ سعد حسین رضوی سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے 62 علماء و مذہبی شخصیات کے بھکر میں داخلہ پر ڈپٹی کمشنر بھکر نے پابندی عائد کردی ہے۔