مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے نومنتخب صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی اور انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر ان کو مبارک باد پیش کی۔
اس موقع پر باقر قالیباف نے کہا کہ پارلیمنٹ کی حمایت نومنتخب حکومت کے ساتھ ہے۔ حکومت کی کارکردگی پر ہمدردانہ اور موثر نظارت قومی اسمبلی کی زمہ داری ہے۔
ملاقات کے دوران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے انتخابات میں بڑی تعداد میں شرکت پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں شہید رئیسی کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ملکی ترقی کے لئے تمام اداروں اور حکومت کے درمیان ہماہنگی اور باہمی تعاون ضروری ہے۔