ایرانی صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد گنتی شروع ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ کا وقت خۃم ہوگیا ہے جبکہ پولنگ اسٹیشن پر موجود افراد ووٹ کاسٹ کرسکتے ہے۔

پولنگ کا وقت مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے ختم ہوگیا تھا، تاہم ایران کی وزارت داخلہ نے 4 بار پولنگ کے وقت میں اضافہ کیا، تاکہ تمام افراد ووٹ کاسٹ کر سکیں۔

واضح  رہے کہ ایران میں پولنگ کے دن  اوقات میں اضافہ قانونی عمل ہے اور ماضی میں بھی پولنگ کے اوقات بڑھائے جاتے رہے ہیں۔

ایرانی صدارتی انتخابات، بھاری ٹرن آؤٹ، گذشتہ انتخابات کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

ایران میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹنگ جاری ہے۔ بھاری ٹرن آؤٹ کی وجہ سے پولنگ کے وقت میں تیسری مرتبہ توسیع کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق انتخابات میں بھاری اکثریت کے ساتھ عوام کی شرکت کی وجہ سے تین سال پہلے ہونے والے انتخابات کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

بڑے شہروں میں پولنگ اسٹیشنز پر لوگ لمبی قطاروں اپنی باری کا انتظار کررہے تھے۔ اس طرح ہر گھنٹے دس لاکھ ووٹ پڑے ہیں۔