مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، لبنانی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنوبی لبنان میں صہیونی حکومت کے فضائی حملے میں تنظیم کا ایک کمانڈر شہید ہوگیا ہے۔
لبنانی تنظیم نے کمانڈر کی شہادت کے بارے میں زیادہ تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کمانڈر محمد نعیم نصیر جنوبی لبنان کے علاقے ثائر میں صہیونی فوج کے فضائی حملے میں شہید ہوگیا۔
حزب اللہ نے کہا ہے کہ کمانڈر کی شہادت کے بدلے میں گولان کی پہاڑیوں پر صہیونی علاقوں پر 100 کیتوشا راکٹ فائر کئے ہیں۔
رائٹرز نے دفاعی ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ شہید کمانڈر سات اکتوبر کے بعد جنوبی لبنان میں صہیونی فورسز کے خلاف حملوں کی کمانڈنگ کررہا تھا۔