مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے سعید ایروانی نے کہا ہے کہ امریکی کی طرف سے مسلط کردہ جنگ میں ایران ترکی بہ ترکی جواب دے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام کے خلاف اقتصادی پابندیاں غیر منصفانہ ہیں۔ دشمن حملہ کرنے میں مصروف ہیں۔ ہم بھی جوابی وار کریں گے۔
ایروانی نے کہا کہ اقتصادی جنگ میں اصل ہتھیار اقتصادی پابندیاں نہیں بلکہ ارادے اور عزم ہے جس کے بل بوتے پر جنگ جیتی جاسکتی ہے۔