مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے کہا ہے کہ یورپی ممالک کو چاہئے کہ فلسطین کو ایک خودمختار ملک کے طور پر تسلیم کریں۔
انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی میں جاری بحران کا واحد حل ایک مستقل اور خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام ہے لہذا یورپی ممالک کو اس حوالے سے سنجیدگی کے ساتھ غور کرنا چاہئے۔
دارالحکومت میڈرڈ میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سانچیز نے فلسطین کا مسئلہ حل کرنے کے حوالے سے اسپین کی کوششوں کا ذکر کیا۔
پریس کانفرنس کے دوران صدر اردوگان نے بھی فلسطین کو خودمختار ملک کے طور پر تسلیم کرنے پر زور دیا۔
یاد رہے کہ غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف صہیونی جارحیت کے بعد یورپی ممالک فلسطین کو خودمختار تسلیم کرنے پر زور دینے لگے ہیں۔ اسپین کے علاوہ ناروے اور آئرلینڈ نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔