مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی عبوری وزیرخارجہ علی باقری کنی لبنان کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔
علی باقری بیروت میں میزبان ملک کے رہنماؤں کے ساتھ غزہ سمیت مشرق وسطی کی تازہ ترین صورت حال اور صہیونی حکومت کی جارحیت کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔
صہیونی حکومت غزہ کے دوسرے علاقوں کو تباہ کرنے کے بعد رفح میں جمع ہونے والے پناہ گزینوں پر بمباری اور میزائل حملے کررہی ہے۔ دنیا کے مختلف ممالک میں صہیونی حکومت کی جارحیت کے خلاف مظاہرے ہورہے ہیں۔