مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ صیہونی فورسز نے گذشتہ رات غزہ کے جنوبی شہر رفح پر جارحیت کرتے ہوئے پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنایا جس میں 190 فلسطینی شہری شہید ہوگئے ہیں۔
حماس نے صہیونی جارحیت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی حکومت عالمی عدالت کے فیصلے کی خلاف ورزی کررہی ہے۔
تنظیم کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رفح پر حملے میں امریکہ اور صدر جوبائیڈن براہ راست ملوث ہیں کیونکہ اگر امریکہ کی طرف سے گرین سگنل نہ ملتا تو صہیونی حکومت کے اندر اتنا بڑا حملہ کرنے کی جرائت نہیں تھی۔
حماس نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ گذشتہ آٹھ مہینے سے غزہ میں صہیونی فورسز کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔