مہر خبررساں ایجنسی نے اناتولی کے حوالے سے کہا ہے کہ فلسطینی علاقے غرب اردن میں صہیونیوں کی جنونیت کی وجہ سے کھیتوں میں کھڑی فصل کو شدید نقصان ہوا ہے۔
نابلس کے شمالی قصبے سبسطیہ میں جنونی صہیونیوں نے حملہ کرکے 15 ہیکٹر پر کھڑی گندم کی فصل کو آگ لگادی۔
فلسطینی شہری محمد عازم کے مطابق صہیونیوں نے گذشتہ مہینوں کے دوران دسیوں ہیکٹر پر کھڑی گندم کی فصل کو آگ لگاکر جلادیا ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ سال غزہ میں طوفان الاقصی آپریشن کے بعد غرب اردن میں بھی صہیونیوں کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ صہیونی فورسز اور انتہاپسند عناصر نابلس اور جنین سمیت مختلف شہروں میں فلسطینیوں کے املاک پر حملہ کرکے نقصان پہنچا رہے ہیں۔
دوسری جانب غزہ میں صہیونی فورسز نے امدادی کاروان پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں امدادی سلسلہ منقطع ہوگیا ہے۔