مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے شہید آیت اللہ رئیسی کے اہل خانہ اور آیت اللہ علم الہدی سے تعزیت کا اظہار کیا۔
اسپیکر نے شہید صدر کے اہل خانہ سے ملاقات میں کہا: شہید آیت اللہ رئیسی نے ایک دن ٹوٹے ہوئے دل کے ساتھ فرمایا: میں کبھی نہیں چاہتا تھا کہ امام رضا علیہ السلام کے حرم کی خدمت چھوڑ کر عدلیہ کی سربراہی یا صدارت کے لئے تہران آوں۔
اس ملاقات میں پارلیمنٹ کے اسپیکر کے ہمراہ عدلیہ کے سربراہ حجت الاسلام غلام حسین محسنی بھی موجود تھے۔