مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، شہید ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان کو تہران میں شاہ عبدالعظیم حسنی کے حرم میں دفن کیا گیا ہے۔
شہید عبداللہیان اور دیگر "شہدائے خدمت" کی کل تہران میں تشییع کی گئی تھی جس میں انقلاب اسکوائر سے لے کر آزادی اسکوائر تک لاکھوں لوگوں نے شرکت کی تھی۔
جمعرات کو علی الصبح شہید عبداللہیان کو مشہد میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم کے طواف کے لئے لے جایا گیا تھا۔ مشہد سے واپسی کے بعد ان کا جسد خاکی وزارت خارجہ کے دفتر میں رکھا گیا جہاں غیر ملکی مندوبین نے ادائے احترام کیا۔
واضح رہے کہ شہید عبداللہیان شہید صدر رئیسی کے ساتھ مشرقی آذربائیجان میں فضائی حادثے کا شکار ہوئے تھے۔