مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، شہید صدر رئیسی اور شہید وزیرخارجہ امیر عبداللہیان کی تشییع جنازہ بدھ کے دن تہران میں ہوگی۔
تہران یونیورسٹی میں رہبر معظم کی اقتدا میں شہداء کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔
شہید صدر رئیسی اور شہید وزیرخارجہ امیر عبداللہیان کی تشییع جنازہ میں شرکت کے لئے مختلف ممالک کے اعلی سطحی وفود کی تہران آمد جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق اب تک 40 سے زائد سے اعلی سطحی غیر ملکی وفود تہران پہنچ چکے ہیں۔ غیر ملکی وفود میں 10 سربراہان مملکت جبکہ 30 سے زائد وزراء اور دیگر اعلی عہدیدار شامل ہیں۔
یاد رہے کہ شہید صدر رئیسی کو حادثہ پیش آنے کے بعد دنیا کے مختلف ممالک کی جانب سے ایرانی حکومت اور قوم کو تعزیت اور تسلیت پیش کی گئی تھی۔