مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آذربائیجان کے صدر الہام علی اوف نے رہبر معظم انقلاب کے نام ایک پیغام میں ایران کے صدر کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔
اس پیغام میں کہا گیا ہے: جناب "حضرت آیت اللہ خامنہ ای، ہیلی کاپٹر حادثے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان اور دیگر ساتھیوں کے انتقال کی دل دہلا دینے والی خبر اور اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام کی اس عظیم مصیبت پر ہم گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔
ایران کے عوام صدر سید ابراہیم رئیسی جیسے ایک ممتاز سیاستدان سے محروم ہوئے جس نے ساری زندگی لگن اور وفاداری کے ساتھ اپنے ملک کی خدمت کی۔ ان کی یاد ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گی۔
مصیبت کی اس گھڑی میں اللہ تعالیٰ سے برادر اور دوست ملک ایران کی قوم کے لئے صبر و تحمل کی دعا کرتا ہوں۔