مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، صہیونی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس نے صہیونی خفیہ ایجنسیوں کے اندر تک رسائی حاصل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صہیونی اخبار ہارٹز نے کہا ہے کہ حماس کے اہلکار صہیونی خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں کے ٹیلی فون ٹیپ کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
تحقیقات کے مطابق حماس نے اس پیچیدہ کام کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی ہے جس کو باہر سے درامد کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق صہیونی افسران اور اہلکاروں کی خفیہ کالز اور پیغامات کو وٹس ایپ اور دیگر ایپلی کیشنز کے ہیک کیا گیا ہے۔
صہیونی خفیہ ایجنسیوں کی ٹیلی فون کالز اور پیغامات تک رسائی کا انکشاف ہونے کے بعد نئے اقدامات کے بارے میں کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔
یاد رہے کہ طوفان الاقصی میں صہیونی ایجنسیوں کی ناکامی سامنے آنے پر صہیونی ملٹری انٹیلی جنس چیف آرون ہالیوی نے اپنے عہدے سے استعفی دیا تھا۔