ایران میں پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا آغاز ملک کے 15 صوبوں کے عوام کی پرجوش شرکت سے ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی، صوبائی ڈیسک: جمعے کی صبح آٹھ بجے وزیر داخلہ احمد وحیدی کی ہدایت پر ایران کے بارہویں پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اہل امیدواروں کی ووٹنگ کا آغاز ہوا۔

وزیر داخلہ کے مطابق پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ساٹھ فی صدر پولنگ اسٹیشنز میں الیکٹرونک پولنگ کا نظام مکمل طور پر دستیاب ہے۔

ذیل میں ایران بھر کے صوبوں میں جاری ووٹنگ کی روداد پیش کی جارہ ہے۔

صوبہ مشرقی آذربائیجان

مشرقی آذربائیجان میں ووٹنگ کے ابتدائی اوقات میں لوگوں کی پرجوش موجودگی دیدنی ہے۔

 پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کا آغاز مشرقی آذربائیجان کے تین حلقوں تبریز، اسکو، اور "آذرشہر، میدانی اور شبستر" میں عوام کی بھرپور شرکت سے ہوا۔

 بارہ امیدواروں میں سے صوبے کے چھے نمائندوں کا انتخاب کیا جائے گا۔

صوبہ البرز

البرز صوبے میں پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹنگ کا عمل پورے زور و شور سے جاری ہے۔

صوبہ اردبیل

مغان کے عوام کی پولنگ اسٹیشن پر حاضری

اس حلقے کے متعدد پولنگ سٹیشنوں میں امیدوارں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ جاری ہے۔

صوبہ اصفہان

بارہویں پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا آغاز سیمیرم میں ہوا۔

 سیمیرم کے گوانر نے اس شہر میں بارہویں پارلیمانی انتخابات کے دوسرے راونڈ کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیمیرم شہر کی 120,000 آبادی میں سے 55,000 افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔

لنجان میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

لنجان کے گورنر نے کہا کہ لنجان شہر کے 153 پولنگ سٹیشنوں میں ووٹنگ پورے زور شور سے جاری ہے۔

تہران: عوام انتخابی عمل میں جوق در جوق حصہ لے رہے ہیں۔

آج تہران کے عوام شہر کے آٹھ ضلعوں ورامین، شمیرانت، رے، اسلام شہر، پردیس، قرچک اور پشوا کے پولنگ اسٹیشنوں میں 17 نشستوں کے لئے ووٹنگ میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ تہران کے کل 16 اضلاع ہیں جن میں سے آٹھ اضلاع صوبے نصف بنتے ہیں جو انتخابات میں فیصلہ کن کردار رکھتے ہیں۔

صوبہ جنوبی خراسان

بیرجند کے عوام ووٹنگ کے عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔ 

 صوبے میں دو نمائندوں کے درمیان مقابلہ جاری ہے اور اس راونڈ میں بھی عوام کی پرجوش شرکت متوقع ہے۔ 

خراسان رضوی

 مشہد اور قلات میں ووٹنگ کا عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

عوامی شرکت کے لحاظ سے صوبہ خراسان رضوی ملک کے بڑے صوبوں میں سرفہرست رہا۔

خوزستان

خوزستان کے عوام آج پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں صوبے کے تین نمائندوں کے انتخاب کے لئے ووٹ ڈالیں گے۔

صوبہ زنجان

صوبہ زنجان کے دو حلقوں میں ووٹنگ کا عمل زور و شور سے جاری ہے۔

صوبہ زنجان کے الیکشن ہیڈ کوارٹر کے مطابق ان دو حلقوں میں انتخابات پچھلے راونڈ کی طرح نیم الیکٹرانک ہیں۔

صوبہ لرستان

خرم آباد اور چگنی سمیت صوبے کے سات پولنگ اسٹیشنوں میں عوام کی شرکت نہایت پرجوش رہی۔

فارس

صوبہ فارس کے دو حلقوں میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

اس مرحلے پر صوبہ فارس میں ووٹنگ کے لیے 820 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 629 فکسڈ جب کہ 191 موبائل اسٹیشنز تاکہ انتخابات کا مکمل احاطہ کیا جا سکے۔ 

کرمانشاہ

کرمانشاہ میں بھی عوام کی شرکت حسب توقع بھرپور رہی

اس صوبے میں انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے 645 پولنگ سٹیشنز ہیں قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 545 اسٹیشنز کرمانشاہ شہر سے متعلق ہیں جب کہ 100 اسٹیشنز موبائل اور دیہی ہیں۔

گلستان

صوبہ گلستان میں عوام نے حسب سابق ووٹنگ کے باضابطہ آغاز سے پہلے ہی متعلقہ پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچ کر زبردست جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔

صوبہ ہمدان

ملایر میں پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے ووٹنگ جاری ہے۔ شہر کے کل 167 پولنگ اسٹیشنوں میں الیکٹرانک طریقے سے ووٹنگ جاری ہے۔