غزہ کے مختلف علاقوں میں بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف صہیونی حکومت کی جارحیت جاری ہے۔ دنیا کے دوسرے ممالک کی طرح سویڈن میں بھی عوام نے صہیونی حکومت کے مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق سویڈن کے شہر مالمو میں ہزاروں شہریوں نے سڑکوں اور شاہراہوں پر نکل کر صہیونی حکومت کے مظاہرہ کیا اور غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔
یاد رہے کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ کے جنوب میں واقع رفح شہر پر حملوں کو تیز کردیا ہے۔
رفح کے مشرقی علاقوں میں صہیونی فورسز نے رہائشی مکانات پر حملہ کرکے متعدد گھروں کو تباہ کردیا ہے۔
الجزیرہ نے کہا ہے کہ صہیونی فورسز نے جمعہ کو علی الصبح رفح کے مشرق میں کئی رہائشی عمارتوں کو منہدم کردیا ہے۔ علاوہ ازین غزہ کے صبرا اور زیتون نامی قصبوں پر بھی گولہ باری کی گئی ہے۔