مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی پارلیمانی انتخابات کا دوسرا مرحلہ جمعہ کی صبح 8 بجے شروع ہوگئی ہے۔
رہبر معظم آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تہران کے حسینیہ امام خمینی میں ٹھیک 8 بجے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انتخابات کے دوسرے مرحلے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے دوسرے مرحلے کی اہمیت کم نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں انتخاب ہونے والے نمائندے پارلیمنٹ میں اہم کردار ادا کریں گے۔