مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی صوبائی دورے پر کچھ دیر پہلے قم پہنچ گئے ہیں۔
اس وقت صدر رئیسی عوام کے جم غفیر کے ساتھ روح اللہ اسکوائر سے حرم حضرت معصومہ کی طرف بڑے جلوس کی شکل میں آرہے ہیں۔ صدر رئیسی حرم مطہر میں عوامی اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔
آیت اللہ رئیسی قم میں فقہاء اور علماء سے ملاقات کریں گے اور مراجع کو حکومت کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔
قم کے دورے کے دوران صدر رئیسی کے ہمراہ کابینہ کے دیگر اراکین بھی شامل ہیں جن میں وزیر مواصلات و شہر سازی، وزیر ٹیکنالوجی، وزیر صحت، وزیر تعلیم اور وزیر صنعت و تجارت قابل ذکر ہیں۔
دورے کے دوران صدر رئیسی مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔