مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ کولمبیا نے غزہ میں جارحیت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے صہیونی حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کردیے ہیں۔
صدر گسٹاو پیٹرو نے اس حوالے سے کہا کہ کل سے فلسطینیوں کے خلاف جارحیت اور ان کی نسل کشی پر احتجاج کرتے ہوئے صہیونی حکومت کے ساتھ تمام سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں گے۔
صدر پیٹرو نے دارالحکومت کے بولیوار سکوائر پر یوم مزدور کے حوالے سے ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران یہ اعلان کیا۔
دراین اثناء یورپی انسانی حقوق کی تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں پر صہیونی حکومت کے مظالم میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔
تنظیم نے مزید کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کو جیل میں تبدیل کردیا ہے جس پر آرمی جوانوں کا پہرہ لگایا ہوا ہے۔ صہیونی فورسز ایک منظم منصوبہ بندی کے ساتھ غزہ میں تعلیمی اداروں اور بنیادی انفراسٹرکچر کو تباہ کررہی ہیں۔