مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اب برطانیہ، اٹلی، فرانس اور آسٹریلیا کے طلبہ بھی میدان میں آگئے، انہوں نے اسرائیلی کمپنیوں سے تعلقات منقطع کرنے کی حمایت کی ہے۔
ادھر کولمبیا یونیورسٹی میں طلبہ کا غزہ یکجہتی کیمپ دس روز بعد بھی جاری ہے، دیگر جامعات کے مزید 40 کیمپس میں بھی احتجاج کا آغاز ہوگیا۔
امریکی ریاست الی نوائے اور پنسلوانیا کی یونیورسٹیز سمیت دیگر جامعات کے مظاہرین کو گرفتاریوں اور معطلی کی دھمکی دی گئی ہے۔
مختلف جامعات میں گرفتاریوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، اب تک گرفتار مظاہرین کی تعداد 600 سے زائد ہوگئی ہے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے امریکا میں پُرامن مظاہرین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔