مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی سیکورٹی فورسز نے ملک کے جنوبی مشرق میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا ہے۔
تٖفصیلات کے مطابق خفیہ ایجنسیوں کی اطلاعات پر سیکورٹی فورسز نے سیستان و بلوچستان کے مرکز زاہدان کے نواحی علاقے میں آپریشن کیا۔
سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی پر ڈرون طیارے سے میزائل داغا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے بارے میں زیادہ تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔