مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا کہ ایک بی ایران کے صدر ابراہیم رئیسی عالم اسلام کی ایک قد آور اور باوقار شخصیت ہیں۔باطل و غاصب طاقتوں کے خلاف جرات مندانہ موقف اختیار کرنا ایران کی تاریخ کا وہ روشن باب ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
عالم اسلام کے ایک نڈر، باشعور، بابصیرت اور امت مسلمہ کے اتحاد کے فروغ کے لیے متحرک رہنما کی پاکستان آمد ہمارے لیے باعث افتخار و اعزاز ہے۔ امت مسلمہ کے اس عظیم رہنما کی راہ میں قوم کے ہر فرد کی نظریں بچھی ہوئی ہیں۔ہم سب دل کی اتھاہ گہرائیوں سے ایرانی صدر ان کے وفد اور دیگر معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔