مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تہران کے عوام نے شہر کے فلسطین اسکوائر پر اور تہران یونیورسٹی کے سامنے اجتماع کرکے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے اہداف پر ڈرون اور میزائل حملے کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے خلاف میزائل اور ڈرون حملے کے آغاز کی خبر ملتے ہی تہران کے عوام کی بڑی تعداد شہر کے معروف فلسطین اسکوائر پر اور تہران یونیورسٹی کے سامنے جمع ہوگئی۔
فلسطین اسکوائرپر اور تہران یونیورسٹی کے سامنے اجتماع کرنے والوں کے ہاتھوں میں حزب اللہ اور فلسطین کے پرچم اور " نصر من اللہ وفتح قریب" کی تختیاں تھیں۔
تہران یونیورسٹی کے سامنے اور فلسطین اسکوائر پر اجتماع کرنے والوں نے «خیبر خیبر یا صهیون، جیش محمد قادمون» کے نعرے لگائے اور صیہونی حکومت کے خلاف ایران کے جوابی حملوں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
اسرائیل پر حملے کی حمایت میں اہواز میں اجتماع
مقبوضہ علاقوں میں بچوں کو قتل کرنے والی صیہونی حکومت کے بعض اہداف پر IRGC کے میزائل حملے کی حمایت میں اہواز کے عوام کا ایک پرجوش اجتماع حسینیہ عاشقان ثاراللہ کے سامنے منعقد۔
سپاہ پاسداران انقلاب کے حملوں کی حمایت میں بجنورد میں اجتماع
لمحہ بہ لمحہ شمالی خراسان کے عوام کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور صیہونیوں کے خلاف جوابی حملے کی حمایت کررہے ہیں۔
حرم امام رضاؑ میں اجتماع
اپڈیٹ جاری ہے۔۔۔۔