اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندے نے کہا ہے کہ امریکہ نے غزہ میں صہیونی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کے قتل عام کی حمایت کرکے اپنی ساکھ کو ختم کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندے نے جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں غزہ کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی قرارداد اور عالمی سطح پر مطالبات کے باوجود صہیونی حکومت کے غزہ کے خلاف مظالم نہ فقط جاری ہیں بلکہ پہلے سے بھی بڑھ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور بین الاقوامی قوانین کی پامالی امریکی پس پردہ حمایت کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ امریکہ سلامتی کونسل میں دوغلی پالیسی اختیار کیا ہوا ہے۔ امریکہ نے صہیونی حکومت کو رفح پر حملے کے لئے گرین سگنل دیا ہے۔ امریکہ نے جان بوجھ کر اقوام متحدہ کی جانب سے ہونے والی امن کی کوششوں کو ناکام بنادیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے حالیہ دنوں میں ثابت کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کے فیصلوں کو کوئی اہمیت نہیں دیتا ہے لہذا اس بات کی ضرورت ہے کہ عالمی سطح پر صہیونی حکومت کے خلاف چارج شیٹ تیار کیا جائے۔

ایرانی نمائندے نے دمشق میں ایرانی سفارت خانے پر صہیونی دہشت گرد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے حملہ کرکے اقوام متحدہ کے منشور، بین الاقوامی قوانین اور شام کی خودمختاری کو پامال کیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ سلامتی کونسل اس حوالے سے صہیونی حکومت کے خلاف کوئی اقدام کرنے سے عاجز ہے۔

لیبلز