مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی نے عالمی یوم القدس کے موقع پر ایرانی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام اور امت مسلمہ کو چاہئے کہ عالمی یوم القدس کے موقع پر غزہ میں صہیونی مظالم اور بربریت کا شکار فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے گھروں سے باہر نکلیں۔
انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس سال کا یوم القدس گذشتہ سالوں سے زیادہ منفرد اور موثر ہوگا کیونکہ صہیونی حکومت نے غزہ میں ظلم و بربریت کے ذریعے خود کو خطے میں کینسر کا پھوڑا ثابت کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک اور اقوام صہیونی حکومت کے ساتھ نفرت کا اظہار کرچکے ہیں ۔ دنیا پر واضح ہوچکا ہے کہ فلسطین کے مسئلے کا واحد مقاومت ہے۔
صدر رئیسی نے کہا کہ عالمی یوم القدس کے موقع پر پوری دنیا سے لوگ گھروں سے باہر نکل کر فلسطینی مظلوم اور بہادر لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کریں گے۔